بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کوویڈ 19 وبا کے خاتمے کے لیے 50 ارب ڈالر کا منصوبہ تجویز کیا ہے۔ اس کا ہدف 2021 کے آخر تک دنیا کی کم از کم 40 ف...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کوویڈ 19 وبا کے خاتمے کے لیے 50 ارب ڈالر کا منصوبہ تجویز کیا ہے۔ اس کا ہدف 2021 کے آخر تک دنیا کی کم از کم 40 فیصد آبادی اور 2022 کے اواخر تک 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگانا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جورجیوا کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت اہداف مقرر کیے گئے ہیں، فنانسنگ کی ضروریات کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور عملی اقدامات واضح کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق آئی ایم ایف کے منصوبہ سازوں کا کہنا ہے کہ صحت کے عالمی بحران پر قابو پائے بغیر معاشی بحران کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، اس لیے کوویڈ وبا کا حتمی خاتمہ تمام ملکوں کے مفاد میں ہے۔
آئی ایم ایف سربراہ نے زور دیا ہے کہ ویکسین تک رسائی کے معاملے میں امیر اور غریب ملکوں کے درمیان مزید فرق بڑھا تو دنیا کو ترقی کی راہ پر واپس لانا اُتنا ہی مشکل ہوگا۔
آئی ایم ایف کے مطابق اپریل کے اختتام تک افریقہ کی 2 فیصد سے بھی کم آبادی کو ویکسین لگی تھی جبکہ امریکہ کے 40 فیصد اور یورپ کے 20 فیصد سے زیادہ لوگوں کو کم از کم ایک ڈوز لگ چکی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں