فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی کانگریس نے پاکستان کی معطلی کی توثیق کردی ہے، پاکستان کی معطلی کو برقرار رکھنے کے لئے کانگریس میں 203 ووٹس دیئے...
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی کانگریس نے پاکستان کی معطلی کی توثیق کردی ہے، پاکستان کی معطلی کو برقرار رکھنے کے لئے کانگریس میں 203 ووٹس دیئے گئے۔
فیفا کی جانب سے پاکستان میں بنائی جانے والی ناملائزیشن کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان مزید سخت کارروائی سے بچ گیا۔
فیفا کے 71 کانگریس اجلاس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر بھی بات کی گئی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کو برقرار رکھنے کیلئے ووٹنگ کی گئی۔
رائے شماری میں 209 ممبران نے حصہ لیا جس میں سے 5 ووٹ مسترد ہوئے، 204 میں سے 303 ووٹ پاکستان کی معطلی برقرار رکھنے کے حق میں پڑے۔
دوسری جانب نارملائزیشن کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان مزید سخت کارروائیوں سے محفوظ رہا۔
پابندیاں ختم کرنے کے لئے پی ایف ایف کے دفاتر ایک بار پھر نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کئے جائیں۔
ليست هناك تعليقات