جاپان میں بلٹ ٹرین کے ایک ڈرائیور کو دورانِ سفر تین منٹ کے لیے سیٹ چھوڑ کر باتھ روم جانا مہنگا پڑ گیا۔ قواعد کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو تادی...
جاپان میں بلٹ ٹرین کے ایک ڈرائیور کو دورانِ سفر تین منٹ کے لیے سیٹ چھوڑ کر باتھ روم جانا مہنگا پڑ گیا۔ قواعد کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
یہ واقعہ ٹوکیو، اوساکا لائن پر پیش آیا، اُس وقت بلٹ ٹرین 150 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کر رہی تھی اور اُس میں 160 مسافر سوار تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ڈرائیور کو پیٹ درد کی وجہ سے کرسی چھوڑ کر باتھ روم جانا پڑا، وہ اپنی جگہ ٹرین کنڈکٹر کو بٹھا گیا لیکن کنڈکٹر کے پاس ٹرین چلانے کا اختیار نہیں تھا۔
تین منٹ کے دوران کنڈکٹر کو کسی کنٹرول پینل کو ہاتھ لگانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی اور اس واقعے کا پتہ بھی نہ چلتا اگر بلٹ ٹرین اپنی منزل پر ایک منٹ لیٹ نہ پہنچتی۔ ٹرین کے ایک منٹ لیٹ ہونے کی جب تفتیش ہوئی تو یہ معاملہ سامنے آیا۔
ليست هناك تعليقات